اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ سکیم: پنجاب میں گھروں کی تعمیر میں 588 فیصد اضافہ

01 Nov 2025
01 Nov 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے تحت ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ سکیم نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلاحی وژن کے تحت ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ سکیم نے نئے ریکارڈ قائم کر دیے ہیں۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سکیم کے آغاز سے اب تک 1 لاکھ 4 ہزار 816 خاندان قرضہ جات سے مستفید ہو چکے ہیں، جب کہ 28 ہزار 382 خاندانوں نے اپنے گھروں کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

مئی سے اکتوبر تک روزانہ تعمیر ہونے والے گھروں میں 588 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے روزانہ مکمل کیے جانے والے گھروں کی اوسط تعداد 289 تک جا پہنچی ہے۔ صرف اکتوبر کے مہینے میں 18 ہزار 41 خاندانوں کو قرضہ جات فراہم کیے گئے، جب کہ 9 ہزار 271 گھروں کی تعمیر مکمل ہوئی۔

ترجمان کے مطابق ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ سکیم کے تحت 68 ہزار 218 گھر زیر تعمیر ہیں اور اب تک مستحق خاندانوں کے لیے 126 ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جا چکی ہے۔ ایک سال میں ایک لاکھ مستفید خاندانوں کا ہدف صرف دس ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کر لیا گیا ہے۔

محکمہ ہاؤسنگ کے ترجمان نے کہا کہ پانچ سال میں پانچ لاکھ خاندانوں کو اپنے گھروں کا مالک بنانے کا ہدف تیزی سے پورا کیا جا رہا ہے۔ پروگرام سے مستفید ہر فرد، بچہ، بوڑھا اور نوجوان، اس فلاحی منصوبے کی کامیابی کا زندہ ثبوت ہے۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ نہ صرف کم آمدن والے خاندانوں کے لیے سہارا بنا ہے بلکہ یہ ان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت بھی بن چکا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے