اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

باکمال اور با جمال نغمہ نگار تنویر نقوی کی آج برسی منائی جا رہی ہے

01 Nov 2025
01 Nov 2025

(لاہور نیوز) نغمہ نگار،شاعر تنویر نقوی نے فلم انڈسٹری کیلئے کئی سدا بہار نغمے تخلیق کیے، انہیں فلم اور ادب کی دنیا کے متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

تنویر نقوی کا اصل نام سید خورشید علی تھا جنہیں فلمی دنیا میں تنویر نقوی کے نام سے شہرت ملی، وہ ایک کامیاب فلمی نغمہ نگار اور معروف غزل گو شاعر تھے، انہوں نے 1959ء میں بننے والی فلم  کوئل  کے گیت لکھ کر خوب شہرت پائی، یہ گیت تقسیم سے قبل اور پاکستان میں آنکھ کھولنے والی دو نسلوں کیلئے ہمیشہ باعثِ کشش رہے ہیں۔

ان کے گیتوں نے اپنے وقت میں مقبولیت کے گویا ہفت آسمان طے کیے، 1960ء میں فلم ایاز میں تنویر نقوی کا گیت  رقص میں ہے سارا جہاں  شامل تھا، یہ بھی اپنے وقت کا مقبول ترین گیت ثابت ہوا، تنویر نقوی ایک بہترین شاعر اور باکمال نغمہ نگار تسلیم کیے گئے، ان کے فلم ‘انار کلی’ کے گیت اور کئی دوسرے نغمات نے دھوم مچا دی۔

تنویر نقوی کے قلم کی نوک سے نکلے کئی گیتوں کو وقت کے نامور موسیقاروں کے فن اور گلوکاروں کی آواز نے لازوال بنا دیا، تنویر نقوی یکم نومبر 1972ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے