کیا ساحر لودھی کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے؟اداکار نے خود ہی معاملے پر لب کشائی کردی
(ویب ڈیسک) اداکار و میزبان ساحر لودھی نے کہا ہےکہ انہیں کبھی محسوس نہیں ہوا کہ ان کی شکل شاہ رخ خان سے ملتی ہے۔
ساحر لودھی حال ہی میں ایک انٹرویو میں شریک ہوئےدوران انٹرویو میزبان نے ساحر لودھی کو بتایا کہ ’ انہیں ساحر کا چہرہ اب شاہ رخ سے زیادہ ملتا ہوالگتا ہے اور وہ انٹرویو کے دوران انہیں دیکھ کر ڈر گئی تھیں کس طرح ساحر بالکل شاہ رخ جیسے لگنے لگے ہیں‘۔
ساحر لودھی نے میزبان کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں شاہ رخ خان نہیں ہوں، میری ان سے ایک مرتبہ ملاقات ہوئی جس دوران ایک سے 2 گھنٹے ان سے بات چیت ہوئی، وہ ایک بہترین انسان ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین آرٹسٹ ہیں، ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کبھی محسوس نہیں ہوا کہ میری شاہ رخ سے شکل ملتی ہے لیکن اس کے باوجود اگر دنیا کو ایسا لگتا ہے تومیں کچھ نہیں کرسکتا ، میں ساحر لودھی ہوں اور اسی طرح ہی مرجاؤں گا۔ْ
