اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب: ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن

31 Oct 2025
31 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے صوبہ بھر میں ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔

سموگ کے تدارک کیلئے سیف سٹی کی جانب سے اہم شاہراؤں پر جدید کیمروں اور ڈرونز سے سرویلنس کی جارہی ہے۔

 ترجمان سیف سٹی کے مطابق اکتوبر کے مہینے میں آلودگی پھیلانے والے 6 ہزار سے زائد عناصر کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو رپورٹس بھیجی گئیں۔ اس کے علاوہ دھواں چھوڑنے والی 2 ہزار 500 سے زائد گاڑیوں کو چالان جاری کیے گئے۔ ترجمان نے بتایا کہ 148 مقامات پر فصلوں کی باقیات اور کوڑا جلانے والوں کی رپورٹ متعلقہ محکموں کو کارروائی کیلئے بھجوائی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ کیمروں میں آگ لگانے اور دھواں چھوڑتی گاڑیاں نظر آنے پر فیلڈ فورس کو آگاہ کر رہے ہیں ۔ شاہراؤں پر دھول، مٹی، ریت اور دیگر گندگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جار ہی ہے۔ 

 پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے ترجمان نے اپیل کی ہے کہ سموگ کی آفت سے نجات کیلئے شہری بھی اپنا کردار ادا کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے