اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے تیاری مکمل ہے: چیف سیکرٹری

31 Oct 2025
31 Oct 2025

(لاہور نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے تیاری مکمل ہے، الیکشن بروقت ہوں گے۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیرصدارت پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لیے اجلاس ہوا جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں چیف سیکرٹری پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں ہماری تیاری مکمل ہے۔

چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان نے کہا کہ اپریل مئی تک سب کام مکمل ہوجائے گا، انشاءاللہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات بروقت ہوں گے تاخیر نہیں ہوگی۔

قبل ازیں ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا تھا کہ پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن سے مزید وقت مانگا ہے، چار ہفتوں کا وقت ناکافی قرار دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے حد بندی رولز کیلئے مزید اڑھائی ماہ کاوقت مانگا ہے، پنجاب حکومت نے جنوری2026ء تک حد بندی رولز کی تکمیل کاوقت مانگا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب و سیکرٹری بلدیات کا مؤقف ہے کہ پنجاب بڑا صوبہ ہے حد بندی رولز چار ہفتوں میں نہیں ہوسکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے