31 Oct 2025
(ویب ڈیسک) حکومت نے سرکاری ملازمین کیلئے ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی حکومت نے ایک وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کیا ہے جس میں بتایا گیا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے سرکاری ملازمین 36 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ حاصل کر سکیں گے، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے زائد کے افسران 24 ماہ کی ایڈوانس تنخواہ کے حقدار ہوں گے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ میمورنڈم کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے وفاقی سرکاری ملازمین کو ’’سرکاری اہلکاروں‘‘ کی کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران ’’افسران‘‘ کی کیٹیگری میں شمار ہوں گے۔
یہ میمورنڈم بتاتا ہے کہ وفاقی سرکاری ملازمین جب بھی ہاؤس بلڈنگ ایڈوانس کے لئے درخواست دیں گے تو انہیں فیڈرل گورنمنٹ رسیٹس اینڈ پیمنٹ رولز 2025 کے مطابق ایڈوانس رقم دی جائے گی۔
