اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

سوشل میڈیا پر بیماری کی خبروں پر عابدہ پروین کا جذباتی بیان سامنے آگیا

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(ویب ڈیسک) معروف صوفی گلوکارہ عابدہ پروین نے اپنی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پرگردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بالکل صحت مند اور تندرست ہوں۔

عابدہ پروین کی ٹیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے پہلے بھی وضاحت دی تھی، لیکن محسوس ہو رہا ہے کہ اسے دوبارہ کہنا ضروری ہے، عابدہ پروین بالکل صحت مند اور الحمدللہ تندرست ہیں۔ٹیم نے بیان میں مزید کہا کہ حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کو حد سے زیادہ پروان چڑھائی گئی، بعض میڈیا ادارے بغیر تصدیق کے خبریں شائع کر رہے ہیں، مداحوں سے اپیل ہے کہ وہ صرف مستند ذرائع سے معلومات حاصل کریں اور بلا تصدیق افواہوں کو آگے نہ بڑھائیں۔

عابدہ پروین کی ٹیم نے میڈیا اداروں سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کی صحت کے حوالے سے پھیلائی گئی بے بنیاد خبریں فوری طور پر ہٹائیں۔ٹیم نے کہا کہ ہم اپنے مداحوں سے پیدا شدہ تشویش اور انتشار پر معذرت خواہ ہیں، براہ کرم انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں، شکریہ۔اس بیان کے بعد عابدہ پروین کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر خوشی کا اظہار کیا اور انہیں صحت مند زندگی کی نیک تمناؤں کے ساتھ یاد رکھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے