اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

متھیرا نے راکھی ساونت کومنحوس قرار دے دیا!بھارتی اداکارہ پر شدید تنقید

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(ویب ڈیسک)ماڈل و میزبان متھیرا بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے سیخ پا ہوگئیں۔

متھیرا حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران متھیرا نے اپنے ایک پروگرام کے دوران راکھی سے انٹرویو لینے کا ذکر کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔متھیرا نے بتایا کہ ’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اسی دوران انہوں نے مجھے دیے گئے انٹرویو میں بہت تنگ کیا تھا، وہ بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’راکھی کیمرے کے آگے اور کیمرے کے پیچھے بہت مختلف شخصیت ہے، دوران انٹرویو راکھی مجھے بات بھی نہیں کرنے دے رہی تھی، لائن کاٹ رہی تھی، محسوس ہورہا تھا کہ جیسے راکھی بدتمیزی کو کیش کررہی ہو‘ ۔

متھیرا نے راکھی کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے بتایا کہ وہ انٹرویو کے دوران بہت ایشوز کررہی تھی، راکھی دودھ کی دھلی ہوئی نہیں ہے۔انہوں نے بتایا کہ ’دوران شو گفتگو کا راکھی کو معاوضہ دیا گیا تھا اور کچھ آرٹسٹ ایسے ہوتے ہیں جو معاوضہ لیکر تنگ کرتے ہیں اور راکھی ہمیں جان بوجھ کر تنگ کررہی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے