اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا: مریم اورنگزیب

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے ریکارڈ مدت میں کام مکمل کیا گیا ہے۔

خیرپور ٹامیوالی میں فلڈ کارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دن رات نگرانی کرکے یہ یقینی بنایا کہ کسی متاثرہ شخص کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب خود سیلاب کے دوران متاثرہ علاقوں میں مسلسل رابطے میں رہیں، رات گئے اور صبح سویرے افسران سے احکامات جاری کرتی رہیں، سیلاب متاثرین کے لیے سروے 26 ستمبر کو شروع ہوا تھا اور وزیراعلیٰ نے وعدہ کیا تھا کہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے گا، جو 28 اکتوبر کو کامیابی سے مکمل ہوا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ 18 لاکھ 80 ہزار سے زائد متاثرہ افراد کے بینک آف پنجاب میں اکاؤنٹس کھولے گئے اور ان کے گھروں کی دہلیز پر فلڈ کارڈ پہنچائے گئے، یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے شفاف اور تیز ترین ریلیف آپریشن ہے، جسے اقوامِ متحدہ کی رپورٹ میں بھی سراہا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک فوج، نیوی، ریسکیو 1122 اور حکومتِ پنجاب کے تمام اداروں نے مل کر یہ مشن مکمل کیا، مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز کی قیادت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے گھروں، بچوں کی تعلیم، صحت، روزگار اور سڑکوں کے معیار تک خود نظر رکھتی ہیں۔

سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب سمیت پورے صوبے میں جہاں بھی جائیں وہاں نواز شریف، شہباز شریف اور اب مریم نواز کی عوامی خدمت کے آثار نظر آتے ہیں، یہ حکومت خدمت، شفافیت اور میرٹ پر یقین رکھتی ہے اور عوام کے دکھ درد میں ہمیشہ شریک رہے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے