اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف پاکستانی اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی ویژن کی معروف شخصیت اور سینئر اداکار عزیر عباسی انتقال کر گئے، جس سے ان کے مداحوں میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

سینئر اداکار طویل عرصے تک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے وابستہ رہے اور متعدد یادگار کردار ادا کئے۔

عزیر عباسی کو ڈرامہ سیریل ’’انتقام‘‘ میں رشید بابا کے کردار سے بے حد شہرت ملی، جس نے ناظرین سے زبردست پذیرائی حاصل کی، اُن کی عمدہ اداکاری اور خوبصورت اردو تلفظ نے اُنہیں مداحوں کے دلوں میں خاص مقام دلایا۔

اُن کے دیگر معروف ڈراموں میں کراچی ڈویژن (2021)، باشو (2023)، ہیر رانجھا (2012) اور کھلونا شامل ہیں۔

عزیر عباسی کا تعلق ایک فنکار گھرانے سے تھا، اُن کے بڑے بھائی زبیر عباسی معروف پروڈیوسر اور ڈائریکٹر تھے، جبکہ وہ مشہور اداکار شمعون عباسی کے چچا تھے۔

اداکار شمعون عباسی نے اپنے چچا عزیر عباسی کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے چچا آج ہمیں چھوڑ کر چلے گئے، براہِ کرم اُن کی مغفرت کیلئے سورۃ الفاتحہ پڑھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے