اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ مریم نوازسے ملک احمد خان کی ملاقات، سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال

30 Oct 2025
30 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی اور صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی کے ساتھ نمٹنے پر اتفاق کیا گیا۔

سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاروبارمیں آسانی  کے لئے ای بز متعارف کرانے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ ملک احمد خان نے صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کے عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر بھی کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کے امور حکومت اور سب کو ساتھ لیکر چلانے کی پالیسی پر شاباش دی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہر بڑا پراجیکٹ چھوٹے شہروں سے شروع کررہے ہیں، پنجاب میں کاروبار کا بہترین پوٹینشل موجود ہے،سرمایہ کاروں کو فائدہ اٹھانا چاہیے۔

مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حکومت ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گی، صوبے میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے، انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں بلکہ پنجاب کا ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے