اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان نے جِلدی مرض فنگل انفیکشن کی دوا تیار کرلی

29 Oct 2025
29 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماہرین کی جانب سے جِلدی مرض (فنگل انفیکشن) کی دوا تیار کرلی گئی۔

جِلدی امراض کے ماہر ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں پہلی بار فنگل انفیکشن کے علاج کے لیے نئی دوا ایجاد کرلی گئی ہے کیونکہ سردی اور گرمیوں کے موسم میں فنگل انفیکشن کا مرض تیزی سے بڑھتا ہے۔انہوں نے کہا کہ فنگل انفیکشن کے علاج میں دو دواؤں کو ملاکر یہ دوا تیار کی گئی ہے۔ خشک موسم میں جلد پر کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں، اس کے لیے ضروری ہے کہ سرد موسم جسم کو موسچرائز رکھا  جائے۔

ڈاکٹر شمائل ضیاء نے بتایا کہ پاکستان میں فنگل انفیکشن (Fungal Infection) صحت عامہ کا  ایک سنگین مسئلہ ہے۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جو فنگس (جو جسم پر پسینے جمع ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے) کے سبب ہوتی ہے ۔ فنگل انفیکشن عام طور پر ناخن، بال، منہ یا اندرونی اعضاء پر حملہ کرتے ہیں۔ جسم پر سرخ رنگ کے گول نشان بن جاتے ہیں جس کی وجہ سے اس حصے پر خارش ہوتی ہے اور یہ خارش ایک سے دوسرے فرد منتقل ہونے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ نمی یا پسینہ، صفائی کا خیال نہ رکھنا، کمزور مدافعتی نظام، ذیابیطس (شوگر) کے مریضوں کو اس مرض کے متاثر ہونے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سرد موسم میں خشکی کی وجہ سے جسم کے کھال شدید متاثر ہوجاتی ہے خاص کر ہاتھوں، پیروں اور پاؤں میں کریک پڑنا شروع ہوجاتے ہیں۔ اس خشک موسم میں جلدی امراض تیزی سے ابھرتے ہیں، ایسی صورت میں ناریل کا تیل مفید ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور سے خواتین اپنے چہرے کی رنگت کو گورا کرنے کے لیے مختلف کیمیکل سے تیار کی جانے والی کریم استعمال کرتی ہیں جس کے وجہ سے چہرے کی اسکن شدید متاثر ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کریموں کے استعمال سے چہرے پر چھائیاں بھی واضع ہوجاتی ہے، چہرے پر زیادہ کریم استعمال کرنے سے کینسر سمیت دیگر امراض جنم لیتے ہیں۔

انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا کہ مارکیٹوں میں ملنے والی کیمیکل کریم میں Mercury اور Arsenic شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اسکن خراب ہوجاتی ہے، لہذا اسی غیر ضروری کیمیکل کی حامل کریم استعمال نہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے