اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 169 جوڑوں کی اجتماعی شادیاں

29 Oct 2025
29 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت 169 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کا اہتمام کیا گیا۔

صوبائی وزیر سماجی بہبود و بیت المال پنجاب سہیل شوکت بٹ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

صوبائی وزیر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی طرف سے دھی رانی سلامی کارڈز بھی دیئے، سلامی کارڈ کے ذریعے نوبیاہتا جوڑوں کو دو لاکھ روپے سلامی دی گئی۔

سہیل شوکت بٹ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا ویژن عوام کی خدمت کرنا ہے، دھی رانی پروگرام وزیراعلیٰ پنجاب کے عوامی خدمت کے جذبہ کی عکاسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام کو تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے یہ کام کر رہی ہیں، اجر اللہ دے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز پنجاب کی بیٹیوں کے لیے ماں کا کردار ادا کر رہی ہیں، تقریب میں دولہا دلہن اور شرکاء کے لئے ظہرانہ کا اہتمام بھی کیا گیا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے