اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کیلئے بولیاں لگ رہی ہیں: عظمیٰ بخاری

29 Oct 2025
29 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی منصوبے بعد میں شروع ہوتے پہلے حصے بانٹنے کی بولیاں لگتی ہیں، خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے بولیاں لگ رہی ہیں۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ  40 ارب روپے کا کوہستان کرپشن سکینڈل اس کی بڑی مثال ہے، مریم نواز نے ایک سال میں 80 منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں 50 سے زیادہ منصوبے مریم نواز کی حکومت مکمل کر چکی ہے، مریم نواز کے کسی ایک بھی منصوبے پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں، اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے، جو لوگ پیسے دے کر وزیر بنیں گے وہ کرپشن کیوں نہیں کرینگے؟

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے