اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

لاہور میں آج ایئر کوالٹی انڈیکس غیر صحت بخش رہنے کا خدشہ ہے: مریم اورنگزیب

29 Oct 2025
29 Oct 2025

(لاہور نیوز) سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ لاہور میں آج اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس غیر صحت بخش رہنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سال فصلوں کی باقیات جلانے میں 65 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، چار لاکھ ایکڑ زرعی رقبہ جلنے سے بچایا گیا ہے،پرالی جلانے کی بجائے گٹھوں کی صورت میں انڈسٹری کو فراہم کی جارہی ہے۔ سپارکو کے مطابق یہ کامیابی “سوپر سیڈر ریولوشن” کا نتیجہ ہے، جو 1980 کی دہائی کے لیزر لیولر کے بعد پہلی بڑی سرکاری ٹیکنالوجی اپنانے کا اقدام ہے۔

سینئر وزیر کے بقول پنجاب حکومت مستقبل کے تحفظ کے لیے مشکل فیصلے کرنے سے نہیں ہچکچائے گی، صرف گرفتاری یا انہدام کافی نہیں، اصل تبدیلی قانون کے نفاذ اور مؤثر نگرانی سے آئے گی۔

  سموگ نگرانی و پیشگی سسٹم کے مطابق بھارتی پنجاب، ہریانہ اور دہلی کے صنعتی و زرعی علاقوں سے آلودہ ہواؤں کا سلسلہ مشرقی سمت سے پنجاب کے شہروں لاہور، قصور اور فیصل آباد کی فضاؤں میں داخل ہو رہا ہے۔

صبح کے اوقات (12 بجے رات تا 6 بجے صبح) میں ایسٹرلی اور نارتھ ایسٹرلی ہوائیں (90 تا 120 ڈگری) چلنے کے باعث فضائی آلودگی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے، جبکہ درجہ حرارت میں کمی اور ہوا کی رفتار کم ہونے سے آلودگی زمین کے قریب پھنسے رہنے کا خدشہ ہے۔

 دوپہر کے وقت (7 بجے صبح تا 2 بجے دن) ہوائیں شمال مشرقی سے شمال مغربی سمت میں تبدیل ہوں گی، جس سے فضا میں معمولی بہتری متوقع ہے مگر بھارتی میدانوں سے آلودہ ہوا کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

شام اور رات کے اوقات (3 بجے تا 11 بجے) میں ہوائیں شمال مغربی سمت اختیار کریں گی جو نسبتاً صاف ہیں، تاہم رفتار کم ہونے کے باعث دھول اور ذرات فضا میں معلق رہیں گے۔

لاہور میں آج اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس 245 تا 275 رہنے کا امکان ہے، جو غیر صحت بخش زمرے میں آتا ہے۔

 رات، صبح سویرے اور شام کے اوقات میں ایئر کوالٹی مزید خراب ہوگی، جبکہ دوپہر (12 تا 6 بجے) کے دوران معمولی بہتری متوقع ہے۔

مریم اورنگزیب کے مطابق PM₂.₅ اور PM₁₀ ذرات آلودگی کے بنیادی اسباب ہیں، جو دھند اور حدِ نگاہ میں کمی پیدا کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے