اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کا سٹریٹ فوڈ سیفٹی پروگرام کا باقاعدہ آغاز

28 Oct 2025
28 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سٹیٹ آف دی آرٹ سٹریٹ فوڈ سیفٹی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

پروگرام کے تحت ٹھیلوں، ڈھابوں اور ریڑھیوں پر فروخت ہونے والے کھانوں کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے نیا چیکنگ نظام متعارف کرایا گیا ہے، افتتاحی تقریب برکت مارکیٹ لاہور میں منعقد ہوئی جس میں معاونِ خصوصی وزیرِاعلیٰ پنجاب سلمٰی بٹ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے شرکت کی۔

پہلے مرحلے میں لاہور کی 24 مارکیٹس میں 238 چھوٹے فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی گئی جبکہ 867 فوڈ ہینڈلرز کو فوڈ سیفٹی ٹریننگ دی گئی اور 477 ہینڈلرز کے میڈیکل ٹیسٹ مکمل کیے گئے۔

افتتاح کے موقع پر فوڈ ہینڈلرز کو مفت فوڈ سیفٹی کٹس بھی فراہم کی گئیں، پروگرام کا آغاز لاہور کی مختلف مارکیٹس، بشمول نیلا گنبد، جیل روڈ، ریگل چوک، ہال روڈ، مون مارکیٹ، شادمان، چوبرجی، لبرٹی اور ماڈل ٹاؤن لنک روڈ سے کیا گیا۔

فوڈ اتھارٹی کے مطابق اس پروگرام کا دائرہ کار جلد ہی پورے صوبے میں اٹک سے راجن پور تک وسیع کیا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری اور محفوظ کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے