اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب کا اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

27 Oct 2025
27 Oct 2025

(لاہور نیوز) سیاحت کو فروغ دینے کے لئے حکومت پنجاب نے اتھارٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب سیاحت اور ورثہ اتھارٹی ایکٹ 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش ہو گا، ایکٹ کی کاپی  دنیا نیوز  نے حاصل کر لی۔بل کے تحت سیاحت اور ورثہ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، اتھارٹی کا چیئرپرسن وزیراعلیٰ، وائس چیئرپرسن منسٹر سیاحت ہوں گے، سیکرٹری سیاحت، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری پی اینڈ ڈی بطور ممبر فرائض انجام دیں گے۔

متن کے مطابق اتھارٹی سیاحت و ورثے کے فروغ کے لئے پالیسی و گائیدلائنز طے کرے گی، اتھارٹی متعلقہ اداروں کے اشتراک سے سیاحت کے فروغ کے لئے کام کرے گی۔اتھارٹی ایکو سیاحت اور ماحول دوست سیاحتی مقامات بنائے گی، سیاحتی مقامات کی میپنگ کرے گی اور ریکارڈ اکٹھا کرے گی، اتھارٹی کے پاس سیاحت کے لئے ضابطہ اخلاق طے کرنے کا اختیار ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق اتھارٹی بین الاقوامی سیاحت کو فروغ دینے کے لئے سیمینار و ورکشاپس منعقد کروا سکے گی، اتھارٹی بنائے گئے قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کر سکے گی۔اتھارٹی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپس کو فروغ دے گی، اتھارٹی کے پاس انسپکشن ٹیمیں تشکیل دینے کا اختیار ہو گا، اتھارٹی کے پاس سیاحتی مقام واگزار کروانے کا اختیار ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اتھارٹی کا چیف ایگزیکٹو افسر ہو گا، اتھارٹی اپنا بجٹ پاس کرنے کا اختیار رکھے گی، آڈیٹر جنرل اتھارٹی کا آڈٹ کریں گے۔ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کر دو ماہ کے لئے متعلقہ کمیٹی کے حوالے کیا جائے گا، کمیٹی رپورٹ کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور ہو گا، بل کی حتمی منظوری گورنر پنجاب دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے