اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے بند کر دیئے گئے ہیں، مریم اورنگزیب

27 Oct 2025
27 Oct 2025

(لاہور نیوز) سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر دھواں اگلتے بھٹوں کا بھٹہ گول کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر میں ماحولیاتی آلودگی کے خلاف سخت آپریشن جاری ہے، سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے کہا کہ زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹے بند کر دیئے گئے ہیں جبکہ متعدد بھٹے گرانے کا عمل بھی جاری ہے۔

سرگودھا اور ساہیوال روڈ شاہ پور پر محکمہ تحفظ ماحولیات اور پولیس کی ٹیموں  نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ذیشان برکس کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کیا، کارروائی کے دوران بھٹہ مالکان احمد مجتبیٰ اور فیصل کو گرفتار کر لیا گیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ کارروائیاں وزیراعلیٰ کی ہدایت پر جاری ہیں اور سوگ سیزن میں ماحولیاتی قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آلودگی اور زہریلے دھوئیں کے اثرات عوام کی صحت، خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کی زندگیوں پر انتہائی خطرناک اثر ڈال رہے ہیں، اس لئے کسی کو بھی شہریوں کے صاف ماحول اور جینے کے حق سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سینئر وزیر  نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کارروائی میں حصہ لینے والی محکمہ ماحولیات اور پولیس ٹیموں کو شاباش دی ہے اور آئندہ بھی اسی عزم کے ساتھ آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے