اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل فرنچائزز کے نئے معاہدے جلد مکمل کئے جائیں: محسن نقوی

27 Oct 2025
27 Oct 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔

پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہیں، اس ضمن میں پی ایس ایل کی چارٹرڈ فرم کے نمائندوں  نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر اور سی او او سمیر سید بھی موجود تھے، ویلیوایشن فرم  نے محسن نقوی کو پی ایس ایل کی ویلیوایشن رپورٹ پیش کی، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ویلیوایشن رپورٹ کے حوالے سے سوالات کئے ساتھ ہی چارٹرڈ فرم کو تمام فرنچائزز سے ملاقات کی ہدایت بھی کی۔

محسن نقوی نے فرنچائزز کے ساتھ نئے معاہدے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویلیوایشن رپورٹ کی بنیاد پر نیا فرنچائز معاہدہ طے ہو گا جبکہ چارٹرڈ فرم فرنچائزز کی نئی مارکیٹ ویلیو لگائے گی۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل کی 6 فرنچائزز کے کنٹریکٹ دسمبر میں ختم ہو رہے ہیں، اب پی ایس ایل فرنچائزز کی تعداد 8 ہونے جا رہی ہے، نئے معاہدے صرف اہل فرنچائزز کے ساتھ ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے