27 Oct 2025
(لاہور نیوز) قومی وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ فخر زمان کو فرسٹ کلاس کرکٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مائیک ہیسن نے کہا کہ فخر زمان سے بات کی ہے، انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ میں کام کرنے کی ضرورت ہے، وہ ون ڈے ٹیم کا حصہ ہیں، بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی میں نمبر تین پر بیٹنگ کریں گے، امید ہے بابر اعظم کی واپسی شاندار ہو گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ محمد حارث کو کافی مواقع دیئے لیکن وہ فائدہ نہیں اٹھا سکے، ورلڈ کپ کی تیاریوں کے حوالے سے مختلف آپشنز پر غور کریں گے، ایشیا کپ کا فائنل ہارنے پر مایوسی ہوئی۔
