اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لیکر مانچسٹر پہنچ گئی

27 Oct 2025
27 Oct 2025

(لاہور نیوز) برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں 5 سال بعد بحال ہو گئیں۔

قومی ایئر لائن کی پہلی پرواز 284 مسافروں کو لے کر مانچسٹر پہنچ گئی، برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اوورسیز پاکستانیوں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئر پورٹ پر پہنچی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے فلائٹ کو الوداع کیا تھا، اسلام آباد ایئرپورٹ پر خصوصی تقریب ہوئی تھی، وزیر دفاع  نے فلائٹ آپریشن بحالی کا افتتاح کیا تھا۔

خواجہ آصف کا کہنا تھاکہ قومی ایئر لائن پر پابندی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوئی، کامیابی موجودہ حکومت کی ترجیحات کی درستگی کا نتیجہ ہے، برطانیہ اور یورپ میں سفارتکاروں  نے پاکستان کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا، ہم  نے پی آئی اے کے معیار کو دوبارہ بحال کیا، ابتدائی طور پر ہفتہ وار 2 پروازیں منگل اور ہفتے کو آپریٹ ہونگی۔

برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ مزید شہروں میں فلائٹ آپریشن جلد بحال ہو گا، وزیراعظم کی برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی پر قوم کو مبارکباد دیتا ہوں، قومی ایئر لائن کی ساکھ کو کئی برس کی محنت کے بعد بحال کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے