26 Oct 2025
(لاہور نیوز) ہر دلعزیز بیٹر بابر اعظم کل ایک بار پھر ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنا ہنر دکھائیں گے۔
پاکستان ساؤتھ افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل 28 اکتوبر کو ہو گا اور بابر اعظم تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لئے آئیں گے۔
آج اسلام آباد میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے ٹرافی کی رونمائی کردی گئی۔
دونوں ٹیموں کے کپتانوں سلمان علی آغا اور ڈونوون فریرا نے اسلام آباد میں ٹی ٹوئنٹی سیریز ٹرافی کی رونمائی کی۔
پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 28 اکتوبر کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
