اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

فواد خان اور ماہرہ خان کی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کا میوزک متعارف

26 Oct 2025
26 Oct 2025

(ویب ڈیسک) فواد خان اور ماہرہ خان کی آنے والی رومانوی فلم ’نیلو فر‘ کا میوزک متعارف کرادیا گیا۔

فلم کی پروموشن تقریب لاہور میں منعقد ہوئی، اس تقریب میں فلم کا پہلا گانا ’تو میری‘ بھی پیش کیا گیا، جسے ذیشان وکی حیدر نے گنگایا ہے، جب کہ موسیقی ذیشان وکی حیدر اور شانی حیدر نے تیار کی ہے۔

تقریب کی میزبانی فواد خان اور ماہرہ خان نے کی، جنہوں نے تفریح، فیشن اور موسیقی کی صنعتوں سے آئے مہمانوں کا گرمجوشی سے استقبال کیا، مہمانوں میں سیمی راحیل، زیب بنگش، نمیر خان، مورو، کین ڈول، ریشم کے علاوہ دیگر اداکار شامل تھے۔

نیا پیش کیا گیا گانا فلم کا جذباتی محور ہے، جو شاعری اور دھن کو ایسے عشق کی کہانی میں بُنتا ہے جو نظر اور الفاظ سے بالاتر ہے، فلم میں فواد خان ایک لکھاری کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، جب کہ ماہرہ خان نیلوفر کے طور پر جلوہ گر ہونگی، ایک بصارت سے محروم مگر روشن شخصیت والی لڑکی، جس کی روح کہانی کی تعریف کرتی ہے۔

تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ نیلو فر ایک ایسی کہانی ہے جو جذبات میں زندہ ہے اور یہ گانا اس کی دھڑکن ہے، آج کی رات اس احساس کو ان سب کے ساتھ بانٹنے کی تھی جنہوں نے فلم کے سفر پر یقین کیا۔

ماہرہ خان نے کہا کہ یہ فلم ان کے لیے بہت ذاتی معنی رکھتی ہے، آج رات جب سب نے گانے پر اتنی جذباتی ردعمل ظاہر کیا، تو انہیں یاد آیا کہ ہم نے نیلو فر کیوں بنائی، یہ عشق کی سب سے خالص اور روحانی شکل کے بارے میں ہے۔

نیلو فر رواں سال 28 نومبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے