اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ونیزہ احمد کو کینسر سے کیسے نجات ملی؟سابق اداکارہ نے روحانی طریقہ بتا دیا

26 Oct 2025
26 Oct 2025

(ویب ڈیسک) سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، تاہم دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادتوں کے ذریعے مکمل صحت یاب ہوگئیں۔

ونیزہ احمد نے یہ انکشاف ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اپنے فیشن کیریئر کے عروج پر، مسلسل بیرون ملک سفر کے دوران اُنہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) بتایا، مگر بعد میں ٹیسٹ کے نتیجے میں لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔

اداکارہ کے مطابق، “مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ زیرو اسٹیج پر ہے، لیکن میں خوفزدہ تھی۔ پھر میں ایک روحانی خاتون کے پاس گئی جنہوں نے قرآن پاک کی سورتیں پڑھنے اور دعا کرنے کا مشورہ دیا۔

ونیزہ احمد کا کہنا تھا کہ “میں نے کیموتھراپی یا آپریشن نہیں کروایا۔ صرف دعا، ذکر اور قرآن کی تلاوت پر یقین رکھا۔ چند ہفتوں میں میری رپورٹس بالکل صاف آگئیں اور آج میں بالکل صحت مند زندگی گزار رہی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے