اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم

26 Oct 2025
26 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کا حکم دیتے ہوئے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کرنے کی ہدایت کر دی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت لاہور میں اجلاس ہوا، جس میں ایئر پنجاب پراجیکٹ پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو منصوبے سے متعلق بریفنگ دی گئی، جس پر مریم نواز نے ایئر پنجاب کو جلد از جلد فنکشنل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ ایئر پنجاب کے فیز ون کی کارروائی فوری طور پر مکمل کی جائے اور منصوبے کے لیے جدید اور آرام دہ طیارے لیز پر حاصل کیے جائیں۔

اجلاس میں لاہور سے اسلام آباد کے درمیان ایئر پنجاب کی پرواز کے روٹ پر بھی اتفاق کیا گیا، دوران اجلاس میں مری گلاس ٹرین پراجیکٹ پر بھی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا، جہاں وزیراعلیٰ  نے منصوبے پر جلد اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے