اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں 35600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کا آغاز

26 Oct 2025
26 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے سپیشل بچوں کے لئے سپیشل اقدامات، پنجاب میں پہلی مرتبہ سپیشل ایجوکیشن کے طلبہ کی ہیلتھ سکریننگ کا جامع پروگرام تشکیل دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں 35600 سے زائد سپیشل بچوں کی ہیلتھ سکریننگ کی جائے گی، پروگرام کے تحت صوبہ بھر کے سپیشل ایجوکیشن کے مراکز میں زیر تعلیم 34ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ، آئی ٹیسٹنگ، دانتوں کا معائنہ اور دیگر امراض کا علاج ہوگا۔

سپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں 20ہزار طلبہ کا موقع پر ہی علاج کیا گیا، مراکز صحت، تحصیل ہیڈ کوارٹر اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں 9ہزارسے زائد طلبہ کا بہترین علاج کیا گیا۔بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں 5ہزار سے زائد طلبہ کا علاج معالجہ کیا گیا۔

پنجاب بھر میں سپیشل طلبہ کے داخلوں کے لئے ڈور ٹو ڈور مہم چلائی گئی ، جس کے نتیجے میں5ہزار سے زائد نئے داخلے ہوئے ہیں۔

سی ایم پنجاب خود مختار پروگرام کے تحت سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 2خصوصی کورسز کا اجراء کیا گیا ہے۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں ڈیزائن اینڈ یو ٹیوب،کنٹنٹ کری ایشن، سوشل میڈیا اور ای کامرس کے کورسز جاری ہیں۔

سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 10سٹیٹ آف دی آرٹ نئی کمپیوٹر لیبز کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ سپیشل ایجوکیشن مراکزمیں  موجودہ 8 لیبز کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

سی ایم پنجاب خود مختارپروگرام کے تحت 18ماسٹر ٹرینرز اور1760 طلبہ کی ٹریننگ جاری ہے، ٹریننگ کے دوران پہلی 50پوزیشنز حاصل کرنے والے 50طلبہ کو لیپ ٹاپ دئیے جائیں گے۔

لاہور، گوجرانوالہ، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے 142 سپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرے لگیں گے،پہلے مرحلے میں ملتان اورلاہور سمیت 4 ڈویژنز میں سپیشل ایجوکیشن مراکز میں 989 کیمرے نصب ہونگے۔

دوسرے فیز میں بہاولپور، فیصل آباد،راولپنڈی، سرگودھا اور ساہیوال کے 158سپیشل انسٹی ٹیوٹس میں اگلے مئی تک 4381 کیمرے نصب ہوں گے۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلبہ کے تحفظ کے لئے نصب کیمروں کولاہور میں قائم سنٹرل سرویلنس روم سے منسلک کیا جائے گا۔

 سپیشل ایجوکیشن مراکز میں کیمرہ ریکارڈنگ سے علاج اور بہتری کے لئے طلبہ کے رویوں کا تجزیہ بھی کیا جائے گا۔ سپیشل ایجوکیشن مراکز میں خصوصی طلبہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے نومبرتک 3450 کیمرے نصب کئے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے