26 Oct 2025
(لاہور نیوز) برائلر مرغی کا گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق آج مقامی مارکیٹ میں برائلر مرغی کا گوشت 14 روپے فی کلو سستا ہوگیا۔
برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 439 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ،برائلر زندہ فارم ریٹ 275،پرچون ریٹ 303 روپے کلو مقرر کیا گیا تاہم برائلر گوشت کی فروخت کے حوالے سے اوور چارجنگ جاری ہے۔
دوسری جانب فارمی انڈوں کی قیمت میں 2روپے فی درجن اضافہ ہوا ہے۔ انڈوں کا سرکاری ریٹ 331 روپے فی درجن مقرر کیا گیا۔
