اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سردی کی آمد: سوئی ناردرن نے گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا

26 Oct 2025
26 Oct 2025

(ویب ڈیسک) سوئی ناردرن کمپنی نے سردی کی آمد کے ساتھ ہی گیس فراہمی کا نیا شیڈول جاری کر دیا۔

سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے موسم سرما کے لیے گیس  کی تباہ کن لوڈشیڈنگ شروع کر دی ہے۔ گیس چوبیس گھنٹے میں صرف چند گھنٹے انتہائی معمولی دورانیہ کیلئے تین قسطوں میں مل رہی ہے۔

 ایس این جی پی ایل کا موسم سرما کا نیا گیس لوڈشیڈنگ شیڈول اتنا سخت ہے کہ صارفین کو صرف دن کے اوقات میں تین بار گیس ملے گی۔ صبح اور رات کو دو بار صرف تین تین گھنٹے کے لئے گیس ملے گی اور دوپہر کو صرف دو گھنٹے میں سب کھانا پکانا ہو گا۔

 شیڈول کے مطابق صارفین کو صبح ساڑھے 5 بجے سے ساڑھے 8 بجے تک گیس کی فراہمی جاری رہے گی جبکہ دوپہر کو ساڑھے 11 بجے سے ڈیڑھ بجے تک صرف دو گھنٹے  گیس دستیاب ہو گی،شام ساڑھے 5 بجے سے شام ساڑھے 8 بجے تک تین گھنٹے کے لئے گیس دستیاب ہو گی۔ رات ساڑھے 8 بجے سے صبح ساڑھے 5 بجے کے درمیان گیس نہیں ملے گی۔

 ایس این جی پی ایل کے مطابق مذکورہ شیڈول کا اطلاق لاہور، اسلام آباد اور ایس این جی پی ایل کے دائرہ کار میں آنے والے دیگرعلاقوں پر ہو گا،اس شیڈول کے مطابق گیس فراہمی کے وقتوں کے دوران گیس کا پریشر کم ہو سکتا ہے یا سپلائی معطل بھی ہو سکتی ہے۔

 ایس این جی پی ایل حکام کا کہنا ہے کہ اس سولہ گھنٹے روزانہ لوڈ شیڈنگ کا مقصد موسم سرما کے دوران شہری اور دیہی علاقوں میں گیس کے محدود ذخائر کو منصفانہ طور پر تقسیم کرنا ہے۔

شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ کھانا پکانے اور گیس سے متعلق دیگر معمولات کو دیے گئے وقت کے مطابق ایڈجسٹ کریں تاکہ کسی بھی قسم کی تکلیف سے بچا جا سکے، کمپنی نے صارفین کو گیس کا استعمال ذمہ داری سے کرنے اور گیس چوری یا غیرقانونی کنکشن کی اطلاع دینے کی بھی اپیل کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے