اپ ڈیٹس
  • 355.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.74 قیمت فروخت : 39.81
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.20 قیمت فروخت : 280.70
  • یورو قیمت خرید: 328.87 قیمت فروخت : 329.46
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.28 قیمت فروخت : 375.95
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.80 قیمت فروخت : 187.14
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.47 قیمت فروخت : 203.83
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.69 قیمت فروخت : 74.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 449400 دس گرام : 385300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 411947 دس گرام : 353189
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6429 دس گرام : 5518
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیرِ ریلوے نے دسمبر تک 100 نئی کوچز سسٹم میں شامل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا

25 Oct 2025
25 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے دسمبر تک 100 نئی کوچز سسٹم میں شامل کرنے کا ٹارگٹ دے دیا۔

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی زیرِ صدارت اجلاس ہوا، جس میں ٹرینوں کی باقاعدگی پر بریفنگ دی گئی، تاخیر کی وجوہات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لاہور سے راولپنڈی تک انجینئرنگ رکاوٹیں ایک ماہ میں ختم، سفری دورانیہ کم کیا جائے گا۔

وزیر ریلوے کو ٹرینوں کی کمرشل مینجمنٹ بارے بریفنگ دی گئی، حنیف عباسی نے کارگو ایکسپریس کی آؤٹ سورسنگ پر اظہارِ اطمینان اور شاباش دی۔حنیف عباسی نے لاہور ڈویژن کی زمین آکشن کرنے والے تینوں افسر ڈی ای این ون محمد انجم، ڈی ڈی پی اینڈ ایل ضیاء الجبار اور سینیئر اکاؤنٹس افسر احمد ربانی کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 10 ڈرائیور رننگ رومز کا ماڈل تیار ہو گیا، نئے کمرے بنائے جائیں گے، تعمیر و مرمت کا آغاز نومبر سے شروع ہو جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے