اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

افغانستان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے: وزیر دفاع

25 Oct 2025
25 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات ہو رہے ہیں، جلد نتیجہ سامنے آئے گا، اگر مذاکرات کامیاب نہیں ہوتے تو کھلی جنگ ہے۔

خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ گزشتہ چار پانچ روز میں سرحدی علاقوں میں کوئی ہلچل نہیں ہوئی، ہم نے 40 سال افغانوں کی مہمان نوازی کی، اب جو بھی پاکستان آئے گا ویزے کے ذریعے ہی آئے گا۔وزیر دفاع نے کہا کہ افواج پاکستان دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں، ہم ہر دوسرے دن شہدا کے جنازے پڑھتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوان سرحدوں پر اپنی جانیں قربان کرتے ہیں، ایک طرف وہ لوگ ہیں جن کی وجہ سے ہمارا ملک محفوظ ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ قبائلی علاقوں میں بہادر لوگ رہتے ہیں جو ملکی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، شہدا کی وجہ سے ہماری سرحدیں محفوظ ہیں، بھارت کے خلاف ایک جنگ لڑ چکے ہیں، بھارت دوسری پراکسی جنگ افغانوں کے ذریعے لڑ رہا ہے، افغان بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے