25 Oct 2025
(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں مسلسل پانچ دن کمی ہونے کے بعد ایک بار پھر اضافہ ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 2 ہزار روپے فی تولہ کمی ہوئی، دو دن کے دوران سونے کے نرخ میں 5500 روپے کی کمی ہوئی، آج سونے کے نرخ میں 1800 روپے فی تولہ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے ہو گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں 1543روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 18 ڈالر مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی اونس قیمت 4113 ڈالر ہو گئی ہے، چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی 57 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد چاندی 5124 روپے تولہ ہو گئی ہے۔
