اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

25 Oct 2025
25 Oct 2025

( نیوز) پنجاب حکومت نے شہریوں کو مضرِ صحت اور آلودہ پانی کے اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے بڑے پیمانے پر صاف پانی منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

پہلے مرحلے میں پنجاب کے 16 اضلاع میں منصوبے کا آغاز کیا جائے گا، اس حوالے سے سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل کی زیرِ صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی تفصیلات اور عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق آرسینک زدہ اور آلودہ زمینی پانی والے علاقوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کیے جائیں گے، علاوہ ازیں دھارابی، میروال اور پھالینہ ڈیمز پر سرفیس واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس لگائے جائیں گے جبکہ خوشاب، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں چار بوٹلنگ پلانٹس قائم کیے جائیں گے۔

منصوبے کا پہلا مرحلہ 30 جون 2026 تک مکمل کیا جائے گا جس سے 2 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شہری مستفید ہوں گے، شہریوں کو 19 لیٹر کی بوتلوں میں پینے کا صاف پانی فراہم کیا جائے گا، صوبائی کابینہ نے منصوبے کے آپریشنز اور مینجمنٹ کی بھی منظوری دے دی ہے۔

ترجمان کے مطابق واٹر فلٹریشن پلانٹس سرکاری عمارتوں، سکولوں، دینی مدارس، مساجد اور تھانوں میں نصب کیے جائیں گے تاکہ چوری اور نقصان کے واقعات میں کمی لائی جا سکے، یہ منصوبہ صوبے میں صاف پانی کی فراہمی، صحت کے تحفظ اور ماحولیاتی بہتری کی سمت ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے