اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

محکمہ جنگلات کی کارروائیاں سموگ کنٹرول پروگرام کا حصہ ہیں: مریم اورنگزیب

25 Oct 2025
25 Oct 2025

(لاہور نیوز) سینئرصوباٸی مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سموگ کے خاتمے اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ جنگلات پنجاب کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

سینئر وزیر کے مطابق مری فاریسٹ ڈویژن کی بڑی کارروائی میں قیمتی لکڑی کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی، کارروائی 23 اور 24 اکتوبر کی درمیانی شب ہلواڑ کے علاقے میں کی گئی۔

محکمہ جنگلات کی ٹیم نے مشکوک گاڑی روک کر چیکنگ کے دوران قیمتی لکڑی برآمد کی،گاڑی کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے فاریسٹ رینج آفس منتقل کر دیا گیا۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ درختوں کی غیر قانونی کٹائی سموگ اور فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث ہے، حکومت پنجاب اس حوالے سے سخت ایکشن لے رہی ہے،محکمہ جنگلات کی کارروائیاں سموگ کنٹرول پروگرام کا اہم حصہ ہیں، ٹمبر مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل ہو رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق گرین پنجاب مشن کے تحت جنگلات کا تحفظ اور نئے درخت لگانے کی مہم تیز کر دی گئی ہے، قدرتی وسائل کے تحفظ اور سموگ کے خاتمے کے لیے مربوط حکمتِ عملی پر عمل جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے