اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

زیادتی کا شکار لڑکی کا کردار نبھانے نے ذہنی صحت کو جھنجھوڑ دیا: صبا قمر

25 Oct 2025
25 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ صبا قمر نے ایک ڈرامے میں ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

اداکارہ صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام سٹوری میں بتایا کہ اس کردار کی شدت اور جذباتی مناظر نے انہیں ہلا کر رکھ دیا۔

صبا قمر نے لکھا کہ ایسے مناظر بار بار شوٹ کرانا آسان نہیں ہوتا، ہر بار وہ درد، وہ خوف، وہ ٹوٹ پھوٹ دوبارہ جینا پڑتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سب میرے اعصاب اور جسم دونوں کے لیے بہت درد ناک ثابت ہوا ہے۔

صبا قمر نے بتایا کہ وہ اب اپنی صحت اور ذہنی سکون کی بحالی پر توجہ دے رہی ہیں اور خود کو یاد دلاتی ہیں کہ میں مضبوط ہوں، میں ٹھیک ہو جاؤں گی۔

اداکارہ نے شمعون عباسی، نادیہ خان اور عتیقہ اوڈھو کی جانب سے ایک شو میں ان کے اس کردار کی تعریفوں پر شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ جب آپ کے ساتھی فنکار آپ کی محنت کو تسلیم کریں، تو وہ سب سے بڑا انعام ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ صبا قمر نے اس ڈرامے میں سحر نامی خاتون کا کردار نبھایا ہے جو اپنے باس کی ہوس کا شکار ہوتی ہے اور انصاف کے لیے ایک بڑی کٹھن جنگ لڑتی ہے جس میں ان کے مدمقابل، سماج، رشتے اور خود قانون کی باریکیاں آتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے