25 Oct 2025
(لاہور نیوز) قومی ایئرلائن برطانیہ کی فضاؤں میں اڑان بھرنے کے لئے تیار، پی آئی اے ہفتہ سے برطانیہ کے لئے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر رہا ہے۔
5 سال 3 مہینوں بعد برطانیہ کا فضائی آپریشن بحال ہو گا، پہلی پرواز اسلام آباد سے مانچسٹر روانہ ہو گی، ابتدائی طور پر ہفتہ وار دو پروازیں منگل اور ہفتے کو آپریٹ ہوں گی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر کی عمارت کا ہیوی پورٹریٹ بھی لگا دیا گیا۔
ہفتہ کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر برطانیہ پروازوں کی بحالی کے حوالے سے باقاعدہ تقریب ہو گی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف تقریب میں خصوصی شرکت کریں گے۔
