24 Oct 2025
(لاہور نیوز) ملک میں ہفتہ وار مہنگائی میں 0.22 فیصد کا مزید اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، منہگائی کی مجموعی سالانہ شرح 5.03 فیصد ہوگئی۔
ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ایک ہفتے میں 20 اشیائےضروریہ مہنگی اور 6 سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں پیاز 5.62 فیصد مہنگے ہوئے، انرجی سیور2.51 ، انڈے 2.38، چینی2.04 فیصد مہنگی ہوئی، کوکنگ آئل، لہسن اور بیف سمیت دیگر اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران ٹماٹر اوسط 92 پیسے فی کلو مہنگا ہوا، ملک میں ٹماٹر کی اوسط قیمت 329 روپے 45 پیسے فی کلو ہوگئی۔
