اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی اداروں میں سردیوں کی چھٹیاں، طلبہ کیلئے خوشخبری

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(لاہور نیوز) سموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی۔

محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں، خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے حوالے سے تشویشناک الرٹ جاری کیا ہے، جس سے تعلیمی سرگرمیوں پر بھی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خشک موسم کے باعث آئندہ دنوں میں سموگ کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے، ایک بار پھر لاہور دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر قرار پایا ہے، جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) خطرناک حد 362 تک پہنچ گیا۔

گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 3 نومبر سے ایک ہفتے کے لیے تعلیمی ادارے بند کئے تھے، بعد ازاں تعطیلات میں ایک ہفتے کی توسیع بھی کی گئی تھی،اس سال حکومتِ پنجاب اور محکمۂ تعلیم صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاہم تاحال سکول بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو پرائمری سطح کے سکولوں کی بندش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی کی سطح مزید بڑھنے کا امکان ہے جس کے باعث مشرقی پنجاب کے شہروں میں فضائی معیار مزید خراب ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق آلودہ فضا میں سانس کی بیماریوں، نزلہ، کھانسی اور آنکھوں کی جلن کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے