اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان نے اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس اپنی بہو کیلئے سنبھال کر رکھ لیا

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہےکہ وہ اپنی شادی کی دعائے خیر کا لباس مستقبل میں اپنی بہو کو دیں گی۔

سوشل میڈیا پر ماہرہ خان کا ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہورہا ہے جس دوران انہوں نے مختلف موضوعات کے ساتھ ساتھ اپنی شادی کی تقریبات اور ملبوسات پر بھی گفتگو کی۔اداکارہ نے بتایا کہ’ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعائے خیر سے ہوا تھا، میری والدہ کی خواہش تھی  کہ میری شادی کی تقریبات کا آغاز دعا سے کیا جائے، اس تقریب میں زہرہ نگاہ نے دعا کروائی تھی‘ ۔

 ماہرہ خان کے مطابق’دعائے خیر کی تقریب  کا سارا اہتمام گھر پر ہی کیا گیا تھا جو میرے لیے ایک یادگار لمحہ تھی، میری دعائے خیر کے جوڑے کو ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں ڈیزائن کیا تھا،  اس جوڑے پر میں نے ہلکا پھلکا میک اپ  جیولری اور پھولوں کے گہنے کے ساتھ چوٹی باندھی تھی‘۔ 

سپر اسٹار کا کہنا تھا کہ ’یہ جوڑا میرے لیے بے حد خاص ہے جسے  میں مستقبل میں اپنی بہو کو دوں گی اور اسے سمجھاؤں گی کہ اس کا خیال رکھنا کیوں کہ یہ جوڑا میں نے بہت پیار اورمحبت  سے بنوایا ہے‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے