اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

امر خان کو بولڈ لباس میں دیوالی منانا مہنگا پڑ گیا

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(لاہور نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ امر خان کو دیوالی کے موقع پر بولڈ ڈریسنگ کرنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہر سال کی طرح اس مرتبہ بھی شوبز انڈسٹری کے فنکاروں نے ساتھی ہندو فنکاروں کیساتھ دیوالی کا تہوار منایا جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں۔

یہ تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں جس میں فنکاروں کو ماتھے پر بندی لگائے دیوالی کا تہوار مناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، یہ فنکاروں کی اپنے ساتھی ہندو فنکاروں کے ساتھ اظہار محبت اور یکجہتی کا انداز سمجھا جاتا ہے۔

تاہم اس مرتبہ بھی کئی اداکاراؤں کو ان کی بولڈ ڈریسنگ کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے، امر خان بھی اس تنقید کی زد میں آگئی ہیں، انہوں نے گہرے سرخ رنگ کی ساڑھی زیب تن کی تھی تاہم اس کا بلاؤز انتہائی نامناسب تھا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ہندوؤں کا تہوار منانا غلط ہے تاہم اگر ساتھیوں سے اظہار محبت کیلئے منا بھی رہی ہیں تو غیر اخلاقی اور بولڈ لباس پہننے سے گریز کرنا چاہیے۔

ایک صارف نے لکھا کہ آپ وہیں کیوں نہیں چلی جاتیں؟ جبکہ دیگر نے اداکارہ کیلئے ہدایت کی دعا کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے