اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

عالمی پولیو ڈے پر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں آگاہی واک

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(لاہور نیوز)عالمی پولیو ڈے کے موقع پر صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی قیادت میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔

واک میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عظمیٰ کاردار، سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر آصف سمیت دیگر افسران، ہیلتھ ورکرز اور شہریوں کی بڑی تعداد  نے شرکت کی۔

خواجہ عمران نذیر  نے بعدازاں ٹاؤن ہال لاہور میں منعقدہ انسدادِ پولیو سیمینار میں شرکت کی، جہاں انہوں  نے انسدادِ پولیو مہم میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے ہیلتھ ورکرز میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔

صوبائی وزیر  نے اپنے خطاب میں کہا کہ پولیو کے خلاف جنگ صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر پاکستانی کی جنگ ہے، ہر شہری کو اس مشن میں بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا، آج صرف پاکستان اور افغانستان دو ایسے ممالک رہ گئے ہیں جہاں اب بھی پولیو وائرس موجود ہے۔

خواجہ عمران نذیر  نے کہا کہ سردی گرمی میں ہمارے ہیلتھ ورکرز فیلڈ میں جا کر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں، لیکن جن گھروں میں وہ جاتے ہیں، وہاں اکثر والدین کے پاس اتنا وقت نہیں ہوتا کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں، حکومت پاکستان  نے صحت عامہ کے شعبے میں بڑے اقدامات کئے ہیں اور ملک آج اکیس بلین ڈالر ریزرو رکھنے والا ملک بن چکا ہے۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ ہمارا عملہ ڈینگی سرویلنس کے لئے بھی گھروں کے دروازے پر دستک دے رہے ہیں، لیکن ڈینگی سے بچاؤ کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا عوام کی اپنی ذمہ داری بھی ہے۔

خواجہ عمران نذیر  نے عزم ظاہر کیا کہ صوبائی محکمہ صحت پولیو کے مکمل خاتمے تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے