اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عوام میں ترقی کی ضرورت کا بڑھتا شعور مثبت رجحان ہے: مریم نواز

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوام میں ترقی کی ضرورت کا بڑھتا ہوا شعور ایک مثبت رجحان ہے اور پنجاب میں تیز ترین ڈویلپمنٹ کے جدید دور کا آغاز ہوچکا ہے، پائیدار ترقی اور مؤثر ابلاغ لوگوں کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہے ہیں۔

ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے کے موقع پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اس دن کو منانے کا مقصد عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے عزم کی تجدید ہے، ورلڈ ڈویلپمنٹ انفارمیشن ڈے عوامی مسائل اور ترقیاتی ضروریات کی اہمیت کو اجاگر کرنے کا دن ہے۔

مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ تین ہزار مراکز صحت اور ہسپتالوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کا منصوبہ ایک منفرد ریکارڈ ہے جبکہ مختصر مدت میں 20 ہزار سے زائد سڑکوں کی تعمیر و مرمت اس عزم کی ناقابلِ تردید مثال ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ’’ستھرا پنجاب‘‘، 1100 الیکٹرو بسز اور ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ جیسے منصوبے ترقیاتی ابلاغ (ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن) کی روشن دلیل ہیں، صحت، تعلیم اور جدید مواصلاتی سہولتوں تک عوام کی رسائی یقینی بنا کر ترقی کے اہداف حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا ہے کہ معاشی ترقی اور مثبت تبدیلی کے لیے عوامی معلومات بنیادی کردار ادا کرتی ہیں اور اس ضمن میں محکمہ اطلاعات کی خدمات قابلِ تحسین ہیں جو عوامی شعور بیدار کرنے میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے