اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 قائمہ کمیٹی سے منظور

24 Oct 2025
24 Oct 2025

(لاہور نیوز) پنجاب اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز (ترمیمی) آرڈیننس 2025 کی منظوری دے دی۔

کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عمران اکرم کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اراکین شوکت راجہ، راشد منہاس، ذکیہ شاہنواز، عظمٰی بٹ اور امجد علی جاوید  نے شرکت کی۔

ترمیمی آرڈیننس کے مطابق پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز اتھارٹی کے بجٹ کی منظوری کے اختیارات اب ڈائریکٹر جنرل کو تفویض کر دیئے گئے ہیں، اس سے قبل بجٹ کی منظوری کیلئے حکومت سے اجازت لینا لازمی تھا، نئی ترامیم کے تحت ادارے کا سالانہ بجٹ اتھارٹی کی سالانہ میٹنگ میں منظور کیا جائے گا۔

قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے ترمیمی آرڈیننس پنجاب میں پیش کیا گیا تھا جس کی گورنر پنجاب پہلے ہی منظوری دے چکے ہیں، اس آرڈیننس کے ذریعے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیشنز ایکٹ 2024 میں متعدد ترامیم کی گئی ہیں۔

سیکشن 71 میں ترمیم کے تحت بجٹ منظوری کے اختیارات ڈائریکٹر جنرل کو منتقل کر دیئے گئے ہیں، جبکہ سیکشن 81 میں ترمیم کے بعد ڈائریکٹر جنرل کو گائیڈ لائنز جاری کرنے کا اختیار بھی حاصل ہو گیا ہے۔

سرکاری متن کے مطابق ترامیم کا مقصد افسران کے اختیارات کی وضاحت اور ہم آہنگی پیدا کرنا ہے تاکہ نفاذ اور عملدرآمد میں بہتری لائی جا سکے، ترمیمی آرڈیننس کا بنیادی مقصد پنجاب میں قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے۔

کمیٹی سے منظوری کے بعد ترمیمی آرڈیننس قانونی تقاضے پورے کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی سے بھی منظور کیا جائے گا، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد یہ آرڈیننس 20 ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے