اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز نے پی سی بی کے قانونی نوٹس کا جواب دیدیا

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سپرلیگ( پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ملنے والے قانونی نوٹس کا جواب دے دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے معاہدے کی خلاف ورزی اور پی ایس ایل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلانے پر فرنچائز ملتان سلطانز کو نوٹس جاری کیا تھا، فرنچائز کو 10 سالہ معاہدے کی شقوں کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فرنچائز نے پی ایس ایل 10 سے قبل ہی مہم چلانا شروع کر دی تھی، فرنچائز مالک علی ترین نے سوشل میڈیا انٹرویوز اور پوڈ کاسٹس میں لیگ کی شہرت کو نقصان پہنچانے کی مہم چلائی۔

پی سی بی کے نوٹس میں ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کے بیانات واپس لینے اور پی ایس ایل انتظامیہ سے عوامی معافی کا مطالبہ کیا گیا تھا، اس کے علاوہ نوٹس میں فرنچائز سے معاہدے کو ختم کرنے اور علی ترین کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔

تاہم ملتان سلطانز نے پی سی بی کے نوٹس کا جواب دے دیا ہے، ملتان سلطانز کی جانب سے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا گیا جس میں پی سی بی کے نوٹس پر افسوس کا اظہار کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے