23 Oct 2025
(لاہور نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ایک ہفتے میں سٹیٹ بینک ذخائر میں 1 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک ذخائر بڑھ کر 14 ارب 45 کروڑ 50 ہزار ڈالر پر پہنچ گئے، کمرشل بینکوں کے ذخائر 2 کروڑ 90لاکھ ڈالر بڑھ کر5ارب39کروڑ 80 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ملکی مجموعی ذخائر میں 4 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا، ملکی مجموعی ذخائر بڑھ کر 19 ارب 85 کروڑ 35 لاکھ ڈالر ہوگئے۔
