اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنسرٹ کے دوران طلحہ انجم پر بوتل پھینکنے کا واقعہ، گلوکار کا سخت ردِعمل

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف ریپر اور گلوکار طلحہ انجم نے اپنے حالیہ کنسرٹ کے دوران پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کے بعد پاکستانی مداحوں کے رویے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ڈریم فیسٹ کے دوران ان کے کنسرٹ میں بدنظمی دیکھنے میں آئی جب ایک شخص نے اسٹیج پر موجود طلحہ انجم پر شیشے کی بوتل پھینک دی۔واقعے پر ردِعمل دیتے ہوئے طلحہ انجم نے غصے اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں ابھی یہ کنسرٹ چھوڑ کر چلا جاؤں تو تم لوگ کیا کر لوگے؟ میں ڈھاکہ گیا، وہاں لوگوں نے میری تعریف کی،سب نے عزت دی اور اپنے ہی ملک میں میرے ساتھ یہ سلوک ہو رہا ہے۔

تاہم طلحہ کے مداحوں نے فوری طور پر اس حرکت کی مذمت کی اور اسٹیج پر بوتل پھینکنے والے شخص کو آڑے ہاتھوں لیا۔سوشل میڈیا پر طلحہ انجم کے حق میں بیانات کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے لکھا کہ جس لڑکے نے بوتل پھینکی وہ بیوقوف ہے، ایک اور نے کہا کہ ہمیں اپنے فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے