اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی کا بڑا فراڈ، کرکٹرکی مریم نواز سے مدد کی اپیل

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹر صہیب مقصود کے ساتھ گاڑی فروخت کرنے کے دوران بڑا مالی فراڈ ہوگیا جس پر انہوں نے پنجاب حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر صہیب مقصود نے  ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے فراڈ کا معاملہ واضح کیا۔کرکٹر نے بتایا کہ’میں نے 9 ماہ قبل  اپنی پرانی گاڑی ملتان کے ایک شوروم کے ذریعے فروخت کی تھی، گاڑی خریدنے والے شخص نے  60 لاکھ روپے دینے کے بعد گاڑی مجھ سے  لے لی اور کہا کہ  وہ بقیہ ادائیگی  کے ساتھ گاڑی کے کاغذات مجھ سے لے جائے گا‘ ۔

 کرکٹر کے مطابق ’اس  کے بعد 8 ماہ تک میں اس شخص سے  پیسے مانگتا رہا لیکن مجھے نہیں  دیے گئے جس کے بعد میں اس گاڑی کو ٹریک کرکے اس کے مالک تک لاہور جا پہنچا جب میں نے وہاں جاکر انہیں  بتایا کہ  یہ میری گاڑی ہے جس کی قیمت مجھے نہیں ملی اور اس کے کاغذات بھی اب تک  میرے پاس ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ  یہ گاڑی تو ہم خرید چکے ہیں، میرے اصرار پر انہوں نے مجھ سے بدتمیزی کی‘ ۔

 صہیب مقصود نے مزید بتایا کہ ’بعد ازاں مجھےگاڑی شو روم سے خریدنے والے شخص  نے کہا  کہ ’ان کے دیے ہوئے 60 لاکھ واپس کرکے ہم گاڑی واپس لے آتے ہیں‘،‘ جب ہم پیسے لے کر دوبارہ لاہور پہنچے ان لوگوں نے  اپنے سیاسی اثر و رسوخ کی وجہ سے مجھ سے  انتہائی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا اور کہا کہ اس گاڑی کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا‘۔

کرکٹر نے سوال کیا کہ  ’اگر کسی کا چاچا یا ماما سیاستدان ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ  ایک عام آدمی سے اس کی محنت کی کمائی سے بنائی ہوئی چیزیں کوئی بھی چھین سکتا ہے؟ اس کے بعد   مجھ پر دباؤ ڈالا گیا کہ پیسوں سے اس گاڑی  کو کلیئر کروالوں کیوں کہ لوگ مجھے  میری  گاڑی واپس  نہیں دیں گے، اس کے بعد ان لوگوں نے مجھ سے  70 لاکھ کی رقم لیکر  ایک فورچیونر  گاڑی مجھے دے دی جس کے بعد اس گاڑی کے کاغذات جعلی نکلے تو میں نے وہ گاڑی واپس کردی،  اب میری  70 لاکھ کی رقم  بھی ان لوگوں کے پاس ہے اور میری پہلے فروخت کی گئی گاڑی کی رقم ڈیڑھ کروڑ بنتی ہے‘۔

صہیب مقصود نے اپنی ویڈیو میں درخواست کرتے ہوئے کہا کہ ’ اگر میں بطور کرکٹر ان لوگوں کے آگے بے بس ہوں  تو ایک عام شخص کے ساتھ اس صورتحال میں کیا کیا جاتا؟ میں کورٹ کچہریوں کے چکر میں نہیں پڑنا چاہتا لہٰذا میری وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، پنجاب پولیس اور وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ اس مسئلے کو حل کرنے میں میری مدد کریں ‘۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے