(ویب ڈیسک)ماہرین کی جانب سے اننا س کا شربت استعمال کرنے سے صحت پر ہونےو الے مثبت اثرات سے متعلق تحقیق سامنے آگئی ۔
انناس میں ایک قدرتی انزائم برومیلین (Bromelain) پایا جاتا ہے جو پروٹین کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے اور پیٹ کے بھاری پن، گیس یا بدہضمی کو کم کرتا ہے۔برومیلین جسم میں سوزش کم کرنے میں بھی مددگار ہے، خاص طور پر معدے اور آنتوں کی سوزش کے لیے۔
اسی طرح انناس میں فائبر (ریشہ) موجود ہوتا ہے جو آنتوں کی حرکت کو بہتر بناتا ہے اور قبض سے بچاتا ہے۔ انناس کا شربت یا تازہ رس پینے سے متلی اور بھاری پن میں کمی آتی ہے۔اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جسم کی قوتِ مدافعت بڑھاتی ہے۔ تاہم جن لوگوں کو معدے میں تیزابیت کا مسئلہ ہو، وہ زیادہ مقدار میں انناس کا شربت نہ پئیں۔
شوگر کے مریض بھی احتیاط سے استعمال کریں کیونکہ انناس میں قدرتی مٹھاس زیادہ ہوتی ہے۔
