اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی کی منظوری دے دی

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(لاہور نیوز) وفاقی کابینہ نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی منظوری دی گئی، کابینہ نے ضابطے کی کارروائی کےلیے وفاقی وزارتِ داخلہ کو احکامات جاری کر دیے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کی سفارش کی تھی، اس حوالے سے مذہبی جماعت ٹی ایل پی پر پابندی لگانے کے لیے غور کرنے کے لیے وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے سیکشن الیون بی ون کے تحت تجویز کی گئی۔

چارج شیٹ کے مطابق ٹی ایل پی کے رہنماؤں نے نفرت انگیز تقاریر کیں، مذہبی تنظیم فرقہ وارانہ انتہا پسندی اور اقلیتوں کے خلاف تشدد میں ملوث ہے، ٹی ایل پی کے ہجوم نے تشدد کیا اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا۔

وزارتِ داخلہ کی سفارشات میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کی جانب سے کیے گئے نقصانات کی رپورٹ بھی شامل ہے، پرتشدد مظاہروں کے بعد پنجاب حکومت نے وفاق سے ٹی ایل پی پر پابندی کی سفارش کی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے