اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیرخزانہ نے ایک بار پھر پی آئی اے کی نجکاری کی تاریخ دے دی

23 Oct 2025
23 Oct 2025

(لاہورنیوز) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ایک بار پھر نومبرکےآخرتک پی آئی اے پرائیوٹائز کا عندیہ دے دیا۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ دنیا مہربخاری کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ دسمبرتک آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ کا اجلاس ہوجائےگا، آئی ایم ایف پروگرام کو پرفارمنس کی بنیاد پر آگے لے کر جا رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پاکستان، امریکا تعلقات میں بہتری آئی ہے، درآمدات میں گڈ اور بیڈ امپورٹ میں فرق کرنا ضروری ہے، ٹریڈیشنل ایکسپورٹ سیکٹراور نیو اکانومی میں بھی فرق ہے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ شرح سود مسلسل نیچے کی طرف آ رہا ہے، ہم نے ٹیکس نیٹ کو بڑھانا ہے، پچھلے سال ہم نے26 فیصد ٹیکس ریونیو بڑھایا، میں آج بھی پرامید ہوں پالیسی ریٹ مزید کم ہوگا۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ اہداف میں کوئی ترمیم نہیں کی جائے گی ہم پرعزم ہیں، تمام سیکٹرز کو ٹیکس نیٹ میں آنا پڑے گا،غیردستاویزی اکانومی میں ٹوبیکو، بیوریج اور سیمنٹ سب آتے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ پچھلےسال اسلام آباد ایئرپورٹ اور پی آئی اے کو پرائیوٹائز نہیں کر سکے، نومبر کےآخر تک پی آئی اے پرائیوٹائز ہو جائے گی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے