23 Oct 2025
(ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 3500 روپے مزید سستا ہو گیا۔
فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے تک گر گیا، اسی طرح دس گرام سونا 3001 روپے سستا ہو گیا، جس کی قیمت 3 لاکھ 71 ہزار 966 روپے پر آ گئی۔
اس کے علاوہ ایک تولہ چاندی 5110 روپے پر ہی برقرار رہی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا 35 ڈالر کمی سے 4115 ڈالر فی اونس تک گر گیا۔
